چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maryam nawaz
maryam nawaz

لاہور: چوہدری شوگر ملز کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے نیب نے وفاقی حکومت کو درخواست کر دی، نیب لاہور کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزم ہیں، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

نیب کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔ ان کی بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔

نیب لاہور کی جانب سے مریم نواز کے بعد شریف فیملی کے دیگر افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے، نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس، عبدالعزیز عباس کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے والد کی تیمارداری کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے، مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔

Related Posts