پاکستان اور روس کا خطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
FM shah mehmood russian FM
FM shah mehmood russian FM

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ نےروسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا، شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا اصولی موقف دہراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں کسی نئے تنازعہ میں فریق نہیں بنے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی علاقائی و ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہو گی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کے لیے ہمارے روابط جاری ہیں، خطے کے اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر رہا ہوں، ہمارا خطہ کسی جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کے لیے ہمارے روابط جاری ہیں، شاہ محمود قریشی

Related Posts