ماضی میں ہم نے نوجوانوں پر توجہ نہیں دی، ہمارا سب سے بڑ ا اثاثہ نوجوان ہیں، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan hunarmand jawan
Imran khan hunarmand jawan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہنرمند پاکستان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی، ماضی میں ہم نے نوجوانوں پر توجہ نہیں دی، پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب اسلام آبادکے کنونشن سینٹر میں ہوئی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی، 50 ہزار نوجوانوں کوجدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ ہنرمند پاکستان بڑے خواب کا راستہ ہے، میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، ہم ابھی 4 پوائنٹس پر جارہے ہیں، جس میں پہلا اپنے کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے اور سب سے پہلا ہمارا ‘احساس پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں اس پروگرام پر پیسہ خرچ کیا ہے، جس کا مقصد صرف غریب طبقے کو اوپر لانا ہے، سسٹم کی وجہ سے لوگ ترقی نہیں کرسکے، ماضی میں ہم نے نوجوانوں پر توجہ نہیں دی، پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے کو سستی قیمتوں پر اشیا مل سکیں، عوام کے لئے سبسڈی دے کر کل سے یوٹیلٹی اسٹور کا آغاز کیا، پاکستان اب مشکل وقت سے نکل رہا ہے اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ روڈ میپ دیتا ہوں کہ ہماراملک کس طرف جارہا ہے، ہم نے ایک عظیم قوم بننا ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، کمزور اور غریب طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، برطانیہ امریکا میں جو پاکستانی گئے ان کو ترقی کے مواقع ملے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشکل حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے، مجھے اس کا احساس ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے سڑکوں پر سونے والوں کے لیےپناہ گاہ بنانا شروع کیں اور ایک سال کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 170 پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اس کے علاوہ ہمارا ایک اور پروگرام ‘صحت کارڈ ہے،صحت کارڈ کے ذریعے7 لاکھ 20 ہزار سے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے بھی غریب طبقے کو فائدہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے بہتر تانبے اور سونے کے ذخائر ہمارے ملک میں موجود ہیں، ہمارے پاس سونے اور تانبوں کی کانے ہیں اور ان 14 کانوں میں سے صرف 2 میں اتنا نفع ہے کہ اس سے ہم بیرون ملک قرضہ ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس سب سے بڑا اثاثہ زرخیز زمین ہے، پانی کے نظام کو ٹھیک کر لیں تو پیداوار دگنی کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کی تعلیم پر کبھی زور نہیں دیا، انسانی ترقی پر کبھی رقم خرچ نہیں کی اور اپنے سب سے بڑے اثاثے کو ضائع کیا۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکا کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اب کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا بلکہ امن والا ملک بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ سعودی عرب اور ایران کے بیچ میں دوستی کروائیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا ہے کہ ہم واشنگٹن اور تہران کو بھی قریب لانا چاہتے ہیں۔

Related Posts