مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: ترک اور روسی سربراہانِ مملکت کا مشترکہ بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: ترک اور روسی سربراہانِ مملکت کا مشترکہ بیان سامنے آگیا
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: ترک اور روسی سربراہانِ مملکت کا مشترکہ بیان سامنے آگیا

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک اور روسی سربراہانِ مملکت نے  پریس کانفرنس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں دونوں ممالک سے صبروتحمل کا مطالبہ کیا گیا۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ  تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا اور ایران دونوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دونوں سربراہانِ مملکت نے ایران اور امریکا کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

صدر ولادی میر پیوٹن اور صدر رجب طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ اگر ایران اور امریکا کی طرف سے حملوں کا تبادلہ کیا گیا تو خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ عراق میں کیے گئے ایرانی حملے کے پیش نظر دونوں ممالک میں کشیدگی عراقی عوام کے لیے منفی اثرات لائے گی۔ امریکا ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 

مشترکہ بیان میں روس اور ترکی کے صدور نے کہا کہ دونوں ممالک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتحال میں بحران کی کیفیت کم کرنے کے لیے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

اس موقعے پر ایران کی طرف سے بدلے کی کارروائی اور  امریکی ہوائی اڈوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ امریکا کی طرف سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے کے اقدام کو قابلِ مذمت قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور ایران کے سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی جس میں ایران امریکا کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف  سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقاتیں

Related Posts