سفاک بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو بے دردی سے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

پنڈی کے علاقے ڈھوک غلام علی میں بھائی نے جیٹھ کے ساتھ مل کر ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اے ایس آئی اسد علی کے مطابق ساتھی اہلکاروں کے ساتھ انسداد جرائم کی خاطر گشت پر تھا کہ اچانک ڈھوک فرمان علی کی جانب سے فائرنگ اور شور کی آواز آئی۔ دیکھا تو فیصل محمود کے مکان سے دو افراد مسلح حالت میں نکلے، پولیسں کو دیکھتے اور تعاقب پر دونوں مسلح افراد گلیوں میں فرار ہوگئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق مکان کے اندر جاکر دیکھا تو خاتون زہرش فیصل شدید زخمی ہوکر دم توڑ چکی تھی اور لاش صوفے پر پڑی تھی۔ فرار ہونے والے ملزمان میں سے نفیس اختر کی شناخت مقتولہ کے بھائی اور نوید کیانی کی شناخت مقتولہ کے جیٹھ کی حیثیت سے ہوئی۔ دونوں ملزمان نے باہم صلاح مشورہ کرکے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی خاندان میں ہی فیصل محمود سے ہوئی جس سے تین سالہ بیٹی اور ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ مقتولہ کا خاوند نجی ہوٹل میں تندور پر ملازمت کرتا ہے، بھائی اور جیٹھ کو مقتولہ کا مختلف لوگوں سے ملنا پسند نہیں تھا۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کی لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts