پاکستان میں سونا سستا ہوگیا! آج منگل 17 جون 2025 کو قیمت کتنی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today- 17 June 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں آج بروز منگل 17 جون 2025 کو سونے کی قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہیں،اس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے اور فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملتان اور پشاور میں فی تولہ سونا تو وہی قیمت پر دستیاب ہے لیکن فی 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے تک ہے۔

گزشتہ روز پیر کے دن پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جو عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے رجحان کا عکس تھی۔

 

City Gold per Tola 24 karat Gold per 10 Grams 24 karat
Karachi Rs.362,700 Rs310,613
Islamabad Rs.362,700 Rs310,613
Lahore Rs.362,700 Rs310,613
Multan Rs.362,700 Rs311,213
Peshawar Rs.362,700 Rs311,213

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے ہو گئی۔

اس سے ایک روز قبل یعنی ہفتے کو سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں پیر کے روز کمی ہوئی، جہاں ایک اونس سونا 3414 امریکی ڈالر (20 ڈالر کے اضافی پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا جو کہ 18 ڈالر کی مجموعی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 3787 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts