اکشے کی ‘ہاؤس فل 5’ نے کتنے کروڑ کمائے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم ‘ہاؤس فل 5’ کی شاندار کامیابی کی بدولت مداحوں کی واہ واہ بٹور رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترون منسوخانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اکشے کمار، رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنانڈس، نرگس فخری، سونم باجوہ اور دیگر ستاروں سے سجی فلم ‘ہاؤس فل 5’ نے اپنے دوسرے ویک اینڈ پر عالمی باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔

فلم نے 10 دنوں میں تقریباً 220 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا ہے صرف یہی نہیں بھارتی فلم گروز کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ فلم اپنی مکمل نمائش میں تقریباً 265-270 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کرلے گی۔

رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ ‘ہاؤس فل 5’ سال 2025 کی ساتویں کامیاب ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔

 جس  میں فلم  ‘چھاوا‘ 783 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر، ‘سنکرانتی کی واستونم’ 245 کروڑ روپے، ‘گڈ بیڈ اگلی’ 242 کروڑ روپے، ‘ایمپوران’ 264 کروڑ روپے، ‘ٹھدیروم’ 233 کروڑ روپے اور ‘ریڈ 2’ 222 کروڑ روپے اور ہاؤس فل 5،  220 کروڑ روپے کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

‘ہاؤس فل 5’ اکشے کمار کی چوتھی سب سے بڑی اوپنر اور ہندوستان میں ان کی سب سے بڑی ویک ڈے ریلیز  اوپنر بن کر ابھری ہے۔

فلم نے دنیا بھر سے 131 کروڑ روپے کا افتتاحی بزنس کیا اور اب  ‘ہاؤس فل 5’ اپنی مکمل نمائش میں اسے دگنا کرتی نظر آ رہی ہے جس سے عالمی سطح پر اس کا بزنس 265 – 270 کروڑ روپے ہو جائے گا۔

اگرچہ یہ تعداد فلم کے بجٹ کی وصولی کو بمشکل یقینی بنائے گی مگر یہ اکشے کمار کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو ان دنوں اپنی بیک ٹو بیک فلاپ فلموں کے ساتھایک کمزور فلمی دور سے گزر رہے تھے۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اکشے کمار اپنی اگلی فلموں  ‘جولی ایل ایل بی 3’، ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ اور ‘بھوت بنگلہ’ کی شوٹنگ کررہے ہیں۔

Related Posts