راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan utility stores
PM imran khan utility stores

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوٹیلیٹی سٹوز کو مزید بہتربنائیں گے،غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا، وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں موجود اشیاء کا جائزہ لیا، ایم ڈی یو ٹیلیٹی سٹورز نےوزیراعظم کو بریفنگ دی، صارفین کی جانب سے اشیا میں سبسڈی پر وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ عوام کے لیے سٹورز پر سستی اشیا دے رہے ہیں، سبسڈی سے عوام کو فائدہ پہنچا ئیں گے، 2019 استحکام کا سال ہے جبکہ 2020 خوشحالی اور روز گار دینے کا سال ہے۔

PM imran khan utility store visit

وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں لوگوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور میں سستی چیزیں لائے، کوشش کریں گے چیزوں کی قیمتیں مزید کم کی جائیں، مڈل مین بہت زیادہ منافع کمانا ہے جس سے اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔

imran khan isb store

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کے لیے راشن کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، راشن کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ 3 ہزارتک رعایت پر چیزیں خرید سکے گا،کوشش کریں گےہمیں چیزیں درآمدکرنےکی ضرورت نہ ہو، درآمد پرکم توجہ دیں گے تاکہ ہم اپنی پیداوار بڑھا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹور بہترین آپشن ہے،خوشی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Related Posts