گوادر میں 4.8  شدت کا زلزلہ، بڑے پیمانے پر خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی تصویر

بلوچستان کے شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8  اور گہرائی چودہ کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز گوادر سے دور پسنی کے جنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ آٹھ جون کو بھی گوادر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آٹھ جون کو زلزلے کی شدت 3 ڈگری اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

دوسری جانب کراچی اور اورماڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ اس زلزلے کی شدت 3.1 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین رہی جبکہ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دونوں زلزلوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی تھی۔

Related Posts