کیٹی پیری نے بیٹی ڈیزی کے گانے کی دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Katy Perry reveals daughter Daisy's adorable singing skills
DAILY JANG

معروف گلوکارہ کیٹی پیری نے اپنی ننھی بیٹی ڈیزی کی پیاری سی آواز میں گانے کی معصوم کوشش کو ویڈیوز اور تصویروں کی صورت میں اپنے مداحوں سے شیئر کیا ہے جو ان کی لائف ٹائم ٹور کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

کیٹی نے اپنی لائف ٹائم ٹور کی چند ویڈیوز اور تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک مختصر ویڈیو کلپ میں ان کی بیٹی ڈیزی ڈَو کو پردوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اور اپنی دلکش آواز میں ایک چھوٹا سا گیت گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیپشن میں کیٹی نے لکھاکہ “ٹور لائف کے چند دلچسپ لمحات۔”

اس پوسٹ میں کیٹی کے دوستوں اور ریہرسل ٹیم کے ساتھ خوشگوار لمحات بھی شامل تھے۔یہ مناظر ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کیٹی پیری اور ان کے منگیتر اورلینڈو بلوم کے درمیان تعلقات میں دراڑ کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں گزشتہ چھ برس سے منگنی میں ہیں تاہم قریبی ذرائع کے مطابق اب ان کا رشتہ اختتام کے قریب ہے۔

 

ایک معتبر جریدے کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ان کا رشتہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع نے مزید کہاکہ “کیٹی اور اورلینڈو کو اب یہ نہیں لگتا کہ وہ اس رشتے کو سنبھال پائیں گے۔ پچھلے چند ماہ سے ان کے تعلقات میں بگاڑ آیا ہے اور حالات بہتری کی طرف جاتے دکھائی نہیں دیتے۔”

یہ خبریں مداحوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں لیکن کیٹی کی جانب سے بیٹی کی معصوم آواز میں گایا گیا نغمہ اس کٹھن وقت میں ایک جذباتی اور خوشگوار لمحہ بن کر سامنے آیا ہے۔

Related Posts