ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے شروع کردیے، تل ابیب میں ہر طرف دھماکے، دھواں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

ایران نے اسرائیل کے خلاف باقاعدہ جوابی کارروائی کا آغاز کردیا۔

اسرائیل میں ہر طرف سائرن بجنا شروع ہوگئے، اسرائیلی دار الحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، ہر طرف دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے، ابتدائی طور پر ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے ایرانی حملوں کا اعتراف کیا ہے، اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل استعمال کیے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے دو اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی جوابی دفاعی کارروائی کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے ایجیکٹ ہو کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد سے ایران میں اس کی تلاش جاری ہے۔

دوسرے طیارے کے تباہ ہونے کے بعد پائلٹ کے بارے میں کوئی معلومات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ”قومی خودمختاری کے دفاع“ اور ”جارحیت کا مؤثر جواب“ تھی، تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts