ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ، وزیر خزانہ کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو ایک اہم معاشی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 جون تک 14 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ رواں سال ترسیلات 38 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ ملے گا، جبکہ حکومت پانڈا بانڈ بھی جاری کرے گی، اور اگلے سال عالمی مالیاتی منڈی کا رخ کرے گی۔

مزید کہا گیا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر متفق ہیں۔ پروگرام میں 700 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

Related Posts