سونا خریداروں کی پہنچ سے باہر؟ قیمت میں پھر بے تحاشا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price in pakistan
(فوٹو؛فائل)

معاشی غیر یقینی اور عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، منگل کے روز فی تولہ 24 قیراط سونا 600 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ردوبدل، عالمی سطح پر سود کی شرحوں سے متعلق غیر یقینی توقعات اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ سرمایہ کاروں کو متبادل اور محفوظ سرمایہ کاری کی طرف مائل کر رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

سونے کی بڑھتی قیمتیں نہ صرف زیورات خریدنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں بلکہ شادی بیاہ جیسے مواقع پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو بھی شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ طلب میں کمی کے باوجود قیمتیں عالمی رجحانات کے مطابق بڑھ رہی ہیں۔

Related Posts