منڈی بہاؤالدین میں ماں نے دوسری شادی کیلئے اپنی 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Mandi Bahauddin woman murders 8-year-old daughter to facilitate second marriage
FILE PHOTO

پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک خاتون نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا تاکہ اپنی دوسری شادی کی راہ ہموار کر سکے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے مرادوال میں پیش آیا، جہاں ماں نے پہلے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور پھر واقعے کو اغوا کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق، ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی دو روز قبل لاپتا ہوئی تھی اور اس کی لاش گزشتہ روز ایک کھیت سے برآمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں ایک سالہ بچی مریم کے قتل کے الزام میں 10 سالہ بچے اذان سلطان کو گرفتار کیا گیاجو مقتولہ کے گھر کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش بچے نے اعتراف کیا کہ اُس نے بچی کا سر گندے نالے کے پانی میں ڈبویا جس سے وہ دم توڑ گئی۔ ملزم نے مبینہ طور پر کہا، “مجھے وہ اچھی نہیں لگتی تھی۔” مقامی عدالت نے بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دے دیا ہے۔

Related Posts