گلگت بلتستان میں 8 سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Polio team attacked in Karachi: Two workers and policeman injured
(فوٹو؛ فائل)

ملک میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ وائرس اب گلگت بلتستان کے علاقے تک پہنچ چکا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایک 23 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کیس کے بعد ملک میں اس سال پولیو کے کل کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ ان کیسز میں خیبر پختونخوا سے 5، سندھ سے 4، اور پنجاب سے 1 کیس شامل ہیں۔

گلگت بلتستان سے گزشتہ پولیو کیس سن 2017 میں رپورٹ ہوا تھا، جو ضلع دیامر کے تھور علاقے میں سامنے آیا تھا۔ اس بار متاثرہ بچہ تانگیر کے علاقے گبر کا رہائشی ہے۔ اس بچے میں پولیو وائرس کی ویرینٹ “وائے بی تھری اے فور اے کلسٹر” کی تصدیق ہوئی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کے وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سے ہے، تاہم بچے کی سفر کی کوئی واضح تاریخ نہیں ملی۔

قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع دیامر میں حفاظتی ٹیکوں کی روٹین ویکسینیشن کوریج کم ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ پولیو کے لیے خطرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

Related Posts