آرمی ایکٹ ترمیم: امید ہے سینیٹ میں بھی مفاہمت کی فضا نظر آئے گی۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM to expose India in World Economic Forum: Firdous

اسلام آباد: وزیر اعظم کی  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے سینیٹ میں بھی مفاہمت کی فضا نظر آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر  ملک کی تمام سیاسی قوتوں کا اتحاد اور مثبت کردار اعلیٰ پارلیمانی جمہوری روایات کا آئینہ دار ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ ملک دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ثابت ہوا کہ پاکستانی قوم اہم معاملات اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں کہا کہ خطے کی صورتحال اور پاکستان کے مفاد میں ہمیں ہم آہنگی اور یکجہتی کی فضا کو مزید آگے بڑھانا ہے۔ امید ہے مفاہمت کی فضا کی جھلک سینیٹ میں بھی نظر آئے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی مفادات کے لیے سب ایک ہیں، امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے بھی منظور ہوجائے گا۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی دفاع سے متفقہ منظوری قومی مفادات کے لیے سب کے ایک ہونے کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: امید ہے آرمی ایکٹ بل پارلیمان سے منظور ہوگا۔ فردوس عاشق اعوان

Related Posts