راولپنڈی پولیس کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار، اسلحہ اور دو چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arrest
arrest

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار، اسلحہ اور دو چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، ملزم کو چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیاتھا، دوران تفتیش ملزم نے ڈھوک نجو میں قتل کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے تفتیش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

نیو ٹاؤن پولیس نے ملز م فراز اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ اور دو چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کیے، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ڈھوک نجو میں 22 سالہ نوجوان کو قتل کیا تھا۔

ایس پی راول آصف مسعود نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم فراز اقبال کو چوری کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جس نے انٹیروگیشن کے دوران ڈھوک نجو کے علاقہ میں 22سالہ نوجوان محمد آفتاب کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اغوا کاروں نے 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، سڑک کنارے چھوڑ کر فرار

گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور دو چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے، ملزم سے مزید انٹیروگیشن کی جارہی ہے جسکے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول آصف مسعود، ایس ایچ او نیو ٹاؤن مرزا جاوید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیا جائے تا کہ اسے کڑی سے کڑی سزا دلوائی جاسکے۔

Related Posts