کیا کراچی کو سائیکلون کا خطرہ ہے؟ محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cyclone threat to Karachi? Met office clears the air on coastal risk
FILE PHOTO

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، جہاں درجہ حرارت اس وقت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ چند روز میں مزید گرمی کا امکان ہے جبکہ سائیکلون کے حوالے سے بھی وضاحت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی اور وسطی حصے میں کم دباؤ کا ایک نظام موجود ہے، جو کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے دباؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے یہ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

سائیکلون وارننگ سینٹر اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔

Related Posts