برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پانچ عازمینِ حج ایک منفرد روحانی سفر پر بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب کی طرف گامزن ہیں۔ یہ تاریخی نوعیت کا سفر کئی دہائیوں بعد دوبارہ بحال ہوا ہے، جو حج کے روایتی انداز کو تازہ کرتا ہے۔
برطانوی عازمین حج برطانیہ سے سعودی عرب کے لیے بحری جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے ہیں۔ یہ گروپ پانچ افراد پر مشتمل ہے۔ جن کی عمریں 27 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔
برطانوی عازمین حج کا یہ 5 رکنی گروپ یکم اپریل سے سفر میں ہے، امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ افراد رواں ہفتے سعودی عرب پہنچ جائیں گے۔
عازمین حج کا یہ گروپ 55 دنوں سے سفر میں ہے۔ نیز اس دوران انہوں نے ‘گلوبل ہیلپنگ ہینڈز’ کے لیے فنڈنگ بھی کی ہے۔
برطانوی عازمین حج کا یہ 5 رکنی گروپ حال ہی میں شمال مشرقی مصر کے اسماعیلیہ شہر میں داخل ہوا ہے اور رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب پہنچ جائے گا۔
ملاح عبدالواحد ، توصیف احمد، جوڈی میکانٹائر، دبیر الدین اور طاہر اختر نے دوران سفر یورپ و شمالی افریقہ میں کئی جگہوں پر سٹاپ کیا ہے۔ نیز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے سمندری سفر کو شیئر کیا ہے۔ سمندری سفر کے دوران عازمین حج کو آندھیوں اور طوفانوں کا سامنا رہا۔
عازمین کا کہنا ہے کہ یہ سفر محض ایک نقل و حرکت نہیں، بلکہ ایک روحانی تجربہ ہے جس میں صبر، شکر اور عبادت کے جذبات شامل ہیں۔ بحری سفر کے دوران مذہبی اجتماعات، قرآن خوانی اور دینی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو روحانی طور پر تیار کیا جا سکے۔