فیک نیوز کے پھیلاؤ پر ارناب گوسوامی اور بی جے پی رہنما امیت مالویہ پھنس گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آئی ٹی سیل کے سربراہ اور ریپبلک ٹی وی چینل کے اینکر ارناب گو سوامی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

کانگریس کی جانب سے یہ اقدام مبینہ جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ، نفرت انگیزی اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزامات کے تحت کیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس کے قانونی سیل کے سربراہ شری کانت سوروپ کی شکایت پر درج کیا گیا۔

شری کانت سوروپ نے امیت مالویہ اور ارنب گوسوامی پر واضح طور پر جھوٹی خبریں پھیلانے کیلیے ایک گھناؤنی اور مجرمانہ مہم کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے ترجمان کے مطابق بی جے پی کا آئی ٹی سیل اور ارنب گوسوامی جان بوجھ کر ایسی خبریں چلاتے رہے ہیں جن کا مقصد اپوزیشن کو بدنام کرنا اور عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ  ملک میں نفرت کا بیج بونے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔

کانگریس رہنما نے پریس کونسل آف انڈیا، وزارت اطلاعات و نشریات، سی بی آئی اور دیگر ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ اس شکایت کو ہنگامی طور پر دیکھیں۔

کانگریس کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے پر بی جے پی یا ارنب گوسوامی کی جانب سے تاحال اس مقدمے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Posts