حکومتی رکن اسمبلی فضل رحیم کی اپوزیشن رہنما  کو چپل مارنے کی کوشش

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ گلگت گورنمنٹ)

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، دوران اجلاس لینڈ ریفارمز بل پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اس  دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم  چپل نواز خان کو نہیں لگی۔ اراکین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرکے معاملہ سنبھالا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اس وقت شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا جب لینڈ ریفارمز بل پر بحث کے دوران حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر پر اپوزیشن رہنما نواز خان نے اعتراض اٹھایا۔

اجلاس کے دوران امجد حسین لینڈ ریفارمز بل کے حق میں دلائل دے رہے تھے کہ اسی دوران نواز خان نے ان کی بات پر شدید ردعمل ظاہر کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ بات اتنی بڑھی کہ ایوان میں شور شرابہ اور نعرے بازی شروع ہو گئی۔

صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب کچھ ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایک دوسرے کی جانب بڑھے، تاہم سیکیورٹی عملے اور دیگر ارکان نے بیچ بچاؤ کر کے ممکنہ جھڑپ کو روک دیا۔ اسپیکر اسمبلی نے ایوان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔

یہ واقعہ گلگت بلتستان کی سیاسی فضا میں موجود تناؤ کی عکاسی کرتا ہے، جہاں حالیہ مہینوں میں کئی اہم بلز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

Related Posts