خضدارمیں آرمی پبلک اسکول کی بس میں دھماکہ، 5 شہادتوں کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khuzdar School Bus Suicide Bombing
ONLINE

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس میں دھماکے میں 5 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بدھ کی صبح زیرو پوائنٹ کے قریب آرمی پبلک اسکول کی بس کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3طلبہ جاں بحق اور زخمی ہو گئے جبکہ واقعہ میں 2 افراد بھی جان سے گئے۔

 

قبل ازیں خضدار کے ڈپٹی کمشنر نے دھماکے میں طلبہ کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی تصدیقی کی تھی، واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محصور کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہیں۔

واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف مصدقہ ذرائع پر اعتماد کریں۔

Related Posts