عوام کیلئے خوشخبری! پاکستان کی سب سے سستی الیکٹرک گاڑی کی قیمت کا باضابطہ اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inverex Reveals Price of Pakistan’s Cheapest Electric Vehicle
techjuice

انویرکس نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی ایکس آئی او الیکٹریکل وہیکل کے حوالے سے باضابطہ قیمت اور تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

یہ جدید الیکٹرک گاڑی چین میں تیار کی گئی ہے اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تین مختلف ویریئنٹس میں پیش کی جا رہی ہے جن کی رینج بالترتیب ایک چارج پر 140 کلومیٹر، 220 کلومیٹر اور 320 کلومیٹر ہے۔

انویرکس کے مطابق یہ گاڑی ڈی سی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی مدد سے صرف 30 منٹ میں بیٹری کو 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیچر خاص طور پر شہری ڈرائیورز کے لیے سفر کو آسان اور عملی بنانے کے مقصد سے متعارف کروایا گیا ہے۔

ایکس آئی او الیکٹریکل وہیکل کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں جدید ریڈار سسٹم اور سمارٹ سیفٹی فیچرز شامل ہیں، جبکہ کمپنی کی جانب سے ایک سال کی مفت انشورنس بھی دی جا رہی ہے۔

تینوں ویریئنٹس کی قیمتیں اور بکنگ تفصیلات درج ذیل ہیں:

ایکس آئی او 140 ویریئنٹ کی قیمت 34 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اس کی بکنگ رقم 5 لاکھ روپے ہوگی۔

ایکس آئی او 220 ویریئنٹ کی اصل قیمت 41 لاکھ 99 ہزار روپے ہے تاہم پروموشنل قیمت کے تحت یہ 39 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے جس کی بکنگ 6 لاکھ روپے میں ہو سکے گی۔

ایکس آئی او 320 ویریئنٹ کی قیمت 51 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پرومو قیمت 49 لاکھ 99 ہزار روپے ہے اور اس کی بکنگ رقم 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

ایکس آئی او کے اجراء کے ساتھ ہی انویرکس نے پاکستانی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے اس گاڑی کو روزمرہ کی سہولت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں الیکٹرک گاڑیاں عام صارف کے لیے زیادہ قابلِ رسائی ہوں گی۔

Related Posts