پاکستان فورسز کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دینے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
بھارتی جارحیت کو لگام ڈالنے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قسط منظوری کی توقعات پر اسٹاک بازار تیز رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج مثبت رہا۔ 100 انڈیکس آج 3 ہزار647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازارمیں 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 367 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 893 ارب روپے سے زائد ہے۔
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔
حبکو، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی او ایل اور ایس این جی پی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں بھی مثبت رجحان رہا۔