کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے امکانات، بلوچستان میں ژالہ باری اور تیز ہوائیں متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi weather turns pleasant with light showers
FILE PHOTO

کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری، بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور فضاء میں نمی کا تناسب 72 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے مرکزی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے لیکن مضافاتی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں بھی موسمی شدت میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً قلات، سبی، بارکھان، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، نوشکی اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

دیگر اضلاع جیسے کوئٹہ، چمن، زیارت، ہرنائی، ژوب، خضدار، خاران، لسبیلہ، پنجگور اور چاغی میں بھی موسمی تغیرات متوقع ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سبی اور نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے عوام کو احتیاط برتنے اور موسمی تبدیلیوں کے بارے میں محکمہ موسمیات کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts