انڈین ڈرون اٹیک سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ معطل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Severe downturn in Pakistan Stock Exchange; trading halted
(Image: Express News)

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ٹریڈنگ کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس اپنی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔

جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا جو سیشن کے دوران مسلسل جاری رہا۔ ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈیکس 108662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مندی کا رجحان مزید شدت اختیار کر گیا اور جیسے ہی انڈیکس میں 6948 پوائنٹس کی تیزی سے کمی ہوئی جس کے بعد ٹریڈنگ کو معطل کر دیا گیا۔ اس وقت تک انڈیکس 103060 پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر چکا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق جب انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی تو قواعد و ضوابط کے تحت ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انتظامیہ نے کاروبار کی عارضی معطلی کے بارے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Related Posts