واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشنز نے 3 مشہور فونز پر کام کرنا بند کر دیا ہے جس سے کچھ صارفین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
واٹس اپ انتظامیہ کے مطابق اب ایپلیکیشن صرف ان ایپل ڈیوائسزپر چلے گا جن میں آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم15.1یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا،فی الحال کوئی بھی آئی فون جوآئی او ایس 12 یا اس سے جدید چلانے کے قابل ہو وہ واٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے
واٹس ایپ نے آئی فون کے تین پرانے ماڈلز پر کام کرنا بند کر دیا ہے۔ میٹا کی ملکیت والی ایپ، جس کے دنیا بھر میں اربوں صارفین ہیں، اب آئی فون 5s، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس کے ساتھ مطابقت نہیں رکھے گی۔
آج کی تاریخ کے بعد صرف انہی ایپل ڈیوائسزپر واٹس ایپ چلے گا جن میں آئی او ایس سسٹم15.1 یا اس سے نیا آپریٹنگ سسٹم ہوگا، ان متاثرہ ڈیوائسزمیں آئی فون 5s، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ ایپل نے بھی کچھ عرصہ قبل ان ماڈلز کو سپورٹ کرنا بند کر دیا تھا،متاثرہ فونز میں سب سے پرانا آئی فون 5s ایک دہائی قبل 2013 میں ریلیز ہوا تھا جبکہ آئی فون 6 پلس صرف ایک سال بعد 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا ۔