کینیا میں امریکی ملٹری بیس پر شدت پسند تنظیم کا حملہ، 3 امریکی ہلاک، 2 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیا میں امریکی ملٹری بیس پر شدت پسند تنظیم کا حملہ، 3 امریکی ہلاک، 2 زخمی
کینیا میں امریکی ملٹری بیس پر شدت پسند تنظیم کا حملہ، 3 امریکی ہلاک، 2 زخمی

کینیا میں امریکی ملٹری بیس پر شدت پسند تنظیم نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 امریکی شہری ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں، حملہ کینیا کے ساحلی شہر لامو میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے امریکی باشندوں میں 1 فوجی اور 2 عام امریکی شہری شامل ہیں جو محکمۂ دفاع کے سویلین ٹھیکیدار بتائے جاتے ہیں  جبکہ 2 امریکی باشندے زخمی بھی ہوئے۔

کینیا کے شہر لامو میں واقع امریکی ملٹری بیس میں امریکا کے ساتھ ساتھ کینین فوجی بھی موجود تھے۔ حملے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ملٹری ائیر بیس پر گزشتہ شب حملہ کیا۔ 

عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق ملٹری ائیر بیس کے قریب کنین جزیرے سمبا کیمپ پرحملہ کرتے ہوئے دہشت گردوں نے  گولیاں برسائیں، جس کے بعد سیاہ رنگ کا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

مقامی عسکری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں الشباب نامی شدت پسند تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

شدت پسند تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا  کہ ہم نے امریکی ملٹری بیس کے ایک اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق القاعدہ کا ونگ سمجھی جانے والی الشباب کے خلاف اب تک کینیا فضائی حملوں میں  مصروف ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے تاریخی شہر قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا جس کے بعد امریکا ایران جنگ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

قم کی مسجدِ جمکران پر گزشتہ روز  سرخ علم لہرانے کا مطلب ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ہے کہ ہم امریکا سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی امریکا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ایران نے قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا

Related Posts