بھارت کیساتھ کشیدگی، کراچی اور لاہور کی فضائی حدود بند

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lahore, Sialkot, Karachi airports closed again
FILE PHOTO

کراچی: پاکستان نے کراچی اور لاہور کی پروازوں کے لیے مخصوص فضائی راستوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ بندش جزوی ہوگی اور اس کا اطلاق یکم مئی سے 31 مئی 2025 تک روزانہ صبح 4 بجے سے 8 بجے کے درمیان ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس ضمن میں ایک نیا نوٹم یعنی نوٹس ٹو ایئر مین جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق لاہور اور کراچی کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے بعض مخصوص حصے روزانہ چار گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔

ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاہم کمرشل پروازوں کو متبادل راستوں سے چلایا جائے گا اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز ہوائی جہازوں کو محفوظ انداز میں رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ بندش جزوی ہے لیکن پروازوں کے شیڈول پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور فلائٹس معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اسلام آباد، گلگت اور سکردو کے درمیان چلنے والی چھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

Related Posts