مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔صدرِ مملکت
مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے۔صدرِ مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بنا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزارتِ اطلاعات کے پیغام کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی قابض فوج ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔شاہ محمود قریشی

کشمیریوں کے یومِ حقِ خود ارادیت کے موقعے پر پیغام دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو  من حیث القوم سزا دینے پر تلی ہوئی ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر کی وادی کو مکمل طور پر دنیا کے سب سے بڑے عسکری زون میں تبدیل کردیا ہے۔ 

 اس سے قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم روکنے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

یومِ حقِ خود ارادیت کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل سے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔بھارت کو ظلم سے باز رکھا جائے۔

یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں  مقیم مظلوم کشمیری عوام غاصب بھارت کے خلاف یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں، آج سے ٹھیک 71 سال پہلے اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایک قرارداد منظور کی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو 5 جنوری 1949 کو تسلیم کرتے ہوئے استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا۔ 

مزید پڑھیں: مظلوم کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں

Related Posts