یومِ حقِ خود ارادیت: اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ حقِ خود ارادیت: اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔شاہ محمود قریشی
یومِ حقِ خود ارادیت: اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مظلوم کشمیریوں کے یومِ حقِ خود ارادیت کے موقعے پر اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم روکنے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔

یومِ حقِ خود ارادیت کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل سے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں۔بھارت کو ظلم سے باز رکھا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم و ستم کر رہا ہے، اس سے ہونے والے نقصان کا درست طور پر جائزہ لینے کے لیے یو این فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر بھیجا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں جاری تاریخِ انسانی کا بد ترین کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم ہونا چاہئے، پاکستان مسئلۂ کشمیر پر بھارت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے خلاف سلامتی کونسل  کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ  قراردادوں کے مطابق حل کروانا چاہتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں  مقیم مظلوم کشمیری عوام غاصب بھارت کے خلاف یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں، آج سے ٹھیک 71 سال پہلے اقوامِ متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایک قرارداد منظور کی۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل نے مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو 5 جنوری 1949 کو تسلیم کرتے ہوئے استصوابِ رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا۔ 

مزید پڑھیں: مظلوم کشمیری آج یومِ حقِ خود ارادیت منا رہے ہیں

Related Posts