اگر امریکہ کو نشانہ بنایا گیا تو 52 ایرانی مقامات ہمارے نشانے پر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump impeachment

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکی بیسز کو نشانہ بنایا تو کم از کم 52 ایرانی مقامات ہمارے نشانے پر ہیں جنہیں کسی بھی وقت میزائل سے ہٹ کیا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمیں بڑی بے باکی سے مخصوص امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ان کے دہشت گرد لیڈر (جنرل سلیمانی) کو نشانہ بنایا جس کا وہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ جنرل سلیمانی نے ایک امریکی کو قتل کیا اور بہت سے دیگر امریکی شہریوں کو بری طرح زخمی کیا، یہ بتانا نہیں چاہتے کہ اس نے زندگی میں کتنوں کو قتل کیا۔

ایرانی کمانڈر پر الزام عائد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنرل سلیمانی  نے ایران میں احتجاج کرنے والے سینکڑوں شہریوں کو بھی قتل کیا۔ وہ ہمارے سفارت خانے پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

الزام عائد کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی سالوں سے امریکا کے لیے مسائل پیدا کیے، جنرل سلیمانی کی ہلاکت کو ایران ہماری وارننگ سمجھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ اگر ایران کسی بھی امریکی شہری یا اثاثہ جات کو نشانہ بناتا ہے تو ہم نے بھی 52 ایرانی جگہوں کو ہدف پر رکھا ہوا ہے جو کئی سال پہلے 52 امریکی مغویوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 52 ایرانی جگہوں کو جو ہم نے نشانے پر رکھا ہے، ان میں سے کچھ ایران کے لیے بہت اہم ہیں۔ کچھ کا تعلق ایرانی ثقافت سے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم جب ایرانی مقامات کو نشانہ بنائیں گے، وہ عمل بہت تیز اور بہت شدید ہوگا۔ امریکا اس سلسلے میں مزید دھمکیاں نہیں چاہتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کااپنے پیغام میں کہناتھا کہ فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام بحال ، ٹرمپ توثیق

Related Posts