وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، ایف آئی اے سائبر ونگ فعال کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سائبر ونگ فعال کردیا، بڑے بلیک میلر صحافی جیل میں ہوں گے۔
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافیوں نے یو ٹیوب چینل کو شہرت عطا کرنے کے لیے وزراء سمیت باعزت افراد پر الزامات لگانے کو وطیرہ بنا لیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے صحافیوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی کوئی عزت سمجھتے ہیں، یو ٹیوب چینل ویوز کے لیے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے صحافیوں کے پیچھے جو لوگ ہیں، انہیں پہچان لیا گیا ہے، انتظار کیجئے، مکمل کہانی جلد آپ کے سامنے آ جائے گی۔
ایف آئ اے cyber crime wing کو فعال کیا گیا ہے انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں ، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 4, 2020