پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا رحجان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں ایک ہزار 200 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے کاروباری روز ایک بار پھر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا ۔
یو بی ایل، ایچ یو بی سی، ایچ ایم بی، ایم اے آر آئی اور اینگرو ایچ سمیت اہم اسٹاکس میں مندی سے انڈیکس کی گراوٹ نمایاں طور پر متاثر ہوئی ، ان شعبوں میں منفی رحجان کے سبب مجموعی طور پر انڈیکس میں 526 پوائنٹس تک کمی واقع ہوئی۔
آج حصص بازار میں 457 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 276 میں کمی جبکہ 54 میں استحکام رہا۔