امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید3 ہزار فوجی تعینات کرنے کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US troops
US troops

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 3 ہزار فوجی اہلکار تعینات کرنے کااعلان کردیا ہے ، امریکی دفاعی حکام نے بھی فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے خطرات اور بدلتی صورتحال کے پیش نظر امریکاتقریباً 3 ہزار اضافی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کااعلان کیا ہے ، ان امریکی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی ممکنہ طور پر کویت میں ہوگی۔

پینٹاگون کے اعلامیے کے مطابق نئے اضافی فوجی دستے کویت میں پہلے سے موجود تقریباً 750 امریکی فوجیوں میں شامل ہوں گے ، ان اہلکاروں کو ممکنہ خطرے کے مناسب جواب اور احتیاطی کارروائی کے طور پرکویت میں تعینات کیاجائےگا۔

امریکا گزشتہ برس مئی سے مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی تقریبا 14 ہزار اضافی فوجی روانہ کرچکا ہے، جون میں بھی امریکا نےخلیج فارس میں تیل بردار جہازوں پر حملے کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپرکاکہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ عراقی حزب اللہ ملیشیا امریکا کے خلاف ایک اور اشتعال انگیز حرکت انجام دے سکتی ہے، انہوں نےخبردارکیا کہ عراقی جنگجوؤں نےاگر کوئی اور اشتعال انگیز کارروائی کی انہیں بہت پچھتاوا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران یا اس کی وفادار ملیشیائیں دوسرے حملے شروع کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں، اگر ہم نئے حملوں کا ہدف امریکا ہے تو ہم اپنے دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکا اپنے شہریوں اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہرممکن احتیاطی تدابیر اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے فضائی حملے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے اور اس کے تناظر میں ہی امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید افواج تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Related Posts