غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے، الیکشن کمیشن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECP.
ECP.

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے، شہری آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹرز کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ غیر حتمی یا ابتدائی فہرستوں کی اشاعت کیلئے ملک بھر میں بنائے گئے ڈسپلے سنٹرز میں ووٹ اندراج، منتقلی، اعتراض اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری 2020 ہے۔

ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات حاصل کریں۔ ووٹ کے اندراج و منتقلی کیلئے فارم نمبر 15, ووٹ پر اعتراض کیلئے فارم نمبر 16 اور درستگی کوائف کیلئے فارم نمبر 17 ڈسپلے سنٹرز پر جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرحراست 4 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے

ضروری معلومات اور فارم ڈسپلے سنٹرز، دفتر ضلعی الیکشن کمشنر یا رجسٹریشن آفیسر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 27 کے مطابق ووٹ کو درج یا منتقل صرف شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر ہی کروایا جاسکتا ہے اور الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 25 کے مطابق شناختی کارڈ بناتے وقت یا شناختی کارڈ میں ترامیم کرواتے وقت بھی شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ ووٹ کے اندراج کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

شہری آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ کے مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں۔

Related Posts