پاکستان میں ایک بار پھر واٹس ایپ استعمال کرنے والے مشکلات کا شکار، معاملہ کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمپنی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، فائل فوٹو

پاکستان میں ایک بار پھر صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ  واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور  اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

معاملہ کیا ہے؟

پاکستان میں بھی صارفین کو  واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرے صارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرے صارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔

میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا بتایا ہے۔

یاد رہے کہ یہ  تینوں ایپس میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں۔

Related Posts