سفاک ماموں نے چھ ماہ کے معصوم بھانجے کو مرچیں کھلا کر ویڈیو اس کے والد کو بھیج دی

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

المناک واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا ہے، علامتی تصویر

میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے پر سفاک بہنوئی کو دھمکانے کے لیے 6 ماہ کے معصوم بھانجے کو مرچیں کھلا دیں اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی۔

 یہ افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا، جہاں سفاک ماموں نے اپنے 6 سال کے بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنایا، معصوم بچے کے منہ میں مرچیاں ڈال کر ویڈیو کراچی بھینس کالونی میں موجود اس کے والد کو بھیج دی۔

والد وارث نے پولیس کو بتایا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ میکے لاڑکانہ چلی گئی تھی، بیوی کے بھائی نے دھمکیاں دیں کہ اسے طلاق دو اور مجھے واٹس ایپ پر معصوم بچے پر تشدد کی ویڈیو بھیجی۔

وارث نے کہا کہ بیٹے کو جھنجھوڑ کر زبردستی منہ میں ہری مرچ بھی ڈالی گئی، میرے بچے پر تشدد کی ویڈیوز بھیج کر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس میری مدد کرکے انصاف دلائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے واقعےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے انچارج مرکز شکایات سب انسپکٹر اختر علی کو حقائق معلوم کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

لاڑکانہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچہ محمد وارث میرانی نامی شخص کا بیٹا ہے، محمد وارث میرانی بھینس کالونی کراچی کا ساکن ہے، اس کی اہلیہ ناراض ہو کر لاڑکانہ میں والد اور بھائی کے پاس مقیم ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچے کے ماموں نے اس کے والد پر دباؤ ڈالنے کیلئے تشدد کر کے ویڈیو بنائی تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید حقائق معلوم کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts