جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Trump's Ahmedabad visit: Pan shops sealed

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد کہا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی،جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیا۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران نے کبھی بھی جنگ نہیں جیتی لیکن مذاکرات میں کبھی شکست نہیں کھائی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے ہزاروں امریکیوں کو قتل اور زخمی کیا، قاسم سلیمانی مزید کئی امریکیوں کو مارنے کی منصوبہ کر رہے تھے، وہ براہ راست یا بلا واسطہ لاکھوں لوگوں کے قتل کا ذمہ دار تھے۔

مزید پڑھیں: امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

انہوں نے کہاکہ سلیمانی نے ایران میں سینکڑوں مظاہرین کو قتل کیا، ایران میں قاسم سلیمانی سے لوگ نفرت کرتے تھے اور ان سے ڈرتے تھے، ان کو کئی سال پہلے کی ختم کرنا چاہیے تھا۔

Related Posts