وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا 1 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا 1 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج فیصل آباد کا 1 روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے منصوبوں پر پیش رفت ہوگی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وزیر اعظم عمران خان پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے جبکہ ایک روزہ دورے کے دوران علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو سی پیک اقتصادی تعاون فریم ورک کے تحت آتے ہیں۔

سی پیک کے 9 اقتصادی زونز میں سے تین کو پاک چین حکومتوں نے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی قرار دیا جن میں سے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اہم ہے جس کا آج سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔

ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور چینی سفیر کے ساتھ دیگر اعلیٰ  صوبائی و وفاقی حکومت کے وزراءبھی فیصل آباد میں موجود ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں رشکئی خصوصی اقتصادی زون جبکہ سندھ میں دھابیجی خصوصی اقتصادی زونز کو اہم قرار دیا گیا۔

فیصل آباد کے ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کا فیز 1 سال 2021ء تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی موٹر وے ایم 4 ساہیانوالہ انٹرچینج پر واقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے  مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، پاکستان تیزی سےمعاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی ٹیم عوامی ریلیف کے لیے اقدامات تیز کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، عمران خان

Related Posts