رمضان المبارک کے روزوں کے دوران خواتین کو مشکل پیش آتی ہے، خاص طور پر ماہواری کے ایام میں، بہت سی خواتین روزوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ماہواری روکنے والی دوا استعمال کرتی ہیں، کیا اس کا استعمال جائز ہے؟
اس حوالے سے سوال و جواب کی صورت میں درج ذیل حکم شرعی بیان کیا گیا ہے۔
سوال: کیا رمضان المبارک کے روزے پورے رکھنے کیلئے ماہواری بند کرنے کی دوا کھا سکتے ہیں؟ اس کا کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟
جواب: حیض آنے سے پہلےدوا استعمال کرنے کی صورت میں حیض نہ آئے تو عورت پاک ہے، اور روزہ رکھنا لازم ہے۔
البتہ حیض کے خون کو دوا وغیرہ کے ذریعے بند کرنا اگر صحت کے لیے مضر نہ ہو تو جائز ہے اور کوئی گناہ نہیں ہے۔
اور اگر صحت کے لیے مضر ہو تو ناجائز اور گناہ ہے لیکن گناہ کے باوجود اگر خون جاری نہیں ہوا تو روزہ رکھنا لازم ہوگا۔