کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح ناراض، نیہا ککڑ اسٹیج پر رونا شروع، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Neha Kakkar breaks down on stage as crowd boos her for late arrival
(Image: Spotboye)

بالی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میلبرن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر آبدیدہ نظر آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ اپنے کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچیں جس کی وجہ سے مداح شدید ناراض ہو گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مداحوں سے آنسوؤں کے ساتھ معذرت کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود شائقین کے غصے میں کمی نہیں آئی۔

 

کچھ ناراض مداحوں کی آوازیں ویڈیو میں سنی جا سکتی ہیں جو کہہ رہے ہیں: “واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں جا کر آرام کرو۔”

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر مختلف ردعمل کا باعث بنی ہے۔ کچھ صارفین نے نیہا ککڑ کی حمایت کی جبکہ کچھ نے ان کی دیر سے آمد پر سخت تنقید کی۔

اس تنازعے کے باوجود نیہا ککڑ کا شمار بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی توانائی بھری پرفارمنس اور ہٹ گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں دلبر، آنکھ مارے، کالا چشمہ اور ساقی ساقی شامل ہیں۔

نیہا ککڑ نے نہ صرف گلوکاری میں نام کمایا بلکہ وہ بھارت کے سب سے بڑے سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کی جج بھی رہ چکی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اسی شو کی سابقہ امیدوار بھی رہ چکی ہیں۔ ان کا ریئلٹی شو کے مقابلے سے لے کر بالی وڈ کی مقبول ترین پلے بیک سنگر بننے اور پھر جج کے مقام تک پہنچنے کا سفر مداحوں کے لیے نہایت متاثر کن ہے۔

Related Posts