وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan abu dhabi
imran khan abu dhabi

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و جبر ، پابندیوں کے فوری خاتمے اور کشمیر کے پر امن حل کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضرور ی ہے ۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد و متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ولی عہدے کے ہمراہ وفد کے ارکان اور پاکستان کی جانب سے کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی سطح کے امورسمیت کئی معاملات پر بات چیت کی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلی سطح کے دوروں کے تبادلے اور دونوں برادرانہ ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں معاشی صورتحال اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کے ساتھ ساتھ نتیجہ خیز تجارت اور اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارتی روابط پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

وزیر اعظم نے پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کوزیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں توانائی ،سیاحت کے شعبوں کے فروغ ،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے شعبے میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی ۔ 

وزیر اعظم نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں رہنے والے لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور اس کے عوام کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کر دار پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

وزیر اعظم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن سے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید کو آگاہ کیا ، جو 150 دن سے زائد عرصے سے جاری ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت کے ریاستی جبر سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر جاری تالا بندی اور دیگر پابندیوں کے فوری خاتمے ، کنٹرول لائن پر تناؤ میں کمی اور کشمیر کے پرامن حل کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کے حل کی ضرورت پر زور دیا ۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے ولی عہد شیخ محمد بن زید کو پاکستان کی افغان امن اور مفاہمت کے عمل میں مثبت کر دار سے بھی آگاہ کیا ۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایک پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

ولی عہد نے متحدہ عرب امارات ،اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کیلئے 2020 اور اس سے آگے کی تیز رفتار ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام اورکشمیر سمیت دیگر امور کے پرامن حل کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ ولی عہد شہزادہ نے او آئی سی میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔

Related Posts