نیویارک /ادلب: شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسدی حکومت کی فورسز نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک گاؤں پر گولہ باری کی ہے۔اس کا ہدف ایک اسکول بھی بنا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب پرکنٹرول کے لیے 19 دسمبر سے ایک بڑی زمینی کارروائی شروع کررکھی ہے اور اس عرصے میں 40 سے زیادہ دیہات پر دوبارہ قبضہ کر لیا ۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ گاؤں سرمین میں ایک اسکول پر گولہ باری سے ایک استاد اور پانچ طالب علم مارے گئے۔
مزید پڑھیں:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے