(ن)لیگ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیم کی حمایت کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N to convene party meeting in London
شہبازشریف نے نوازشریف کی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں مسلم لیگ (ن) نے حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔

حکومتی وفد نے (ن)لیگ کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومتی وفدنمائندگی پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز اوراعظم سواتی نے کی جبکہ مسلم لیگ (ن )کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر رہنما ملاقات میں شریک ہوئے۔

حکومتی وفدنے مسلم لیگ ن سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی، فروغ نسیم

نجی ٹی وی کے مطابق (ن)لیگ نے آرمی چیف کی مد ت ملازمت میں توسیع کی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کرلیاہے اور یہ فیصلہ قیادت کی طرف سے پیغام میں ملنے کے بعد کیا گیا ۔

بعدازاں پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے جس کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

واضح  رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts