سینئر وکیل کے گھر پر 3 مسلح افراد کا حملہ، صاحبزادے پر تشدد اور لوٹ مار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر وکیل کے گھر پر 3 مسلح افراد کا حملہ، صاحبزادے پر تشدد اور لوٹ مار
سینئر وکیل کے گھر پر 3 مسلح افراد کا حملہ، صاحبزادے پر تشدد اور لوٹ مار

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): سینئر قانون دان کے گھر پر 3 مسلح افراد نے گھس کر ان کے 15 سالہ صاحبزادے پر شدید تشدد کیا اور گھر پر لوٹ مار کی۔

لوٹ مار کا یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع آئی ٹین ون کے رہائشی سینئر قانون دان آغا سیّد فیصل حسین شاہ ایڈووکیٹ کے گھر پر پیش آیا جہاں صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ان کا بٹوہ چھین کر فرار ہو گئے۔

آج صبح 11 بجے پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق آغا فیصل شاہ ایڈووکیٹ مجرمانہ مقدمات لڑنے کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

آغا فیصل شاہ ایڈووکیٹ کو گزشتہ کچھ روز سے مجرم عناصر کی طرف سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔ حفظِ ماتقدم کے طور پر آغا فیصل شاہ کے گھر پر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی موجود رہا، جس سے بے خوف ڈاکوؤں نے گھر پر ڈکیتی واردات کی۔

فیصل شاہ ایڈووکیٹ آج صبح کورٹس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کام کے لیے گھر سے روانہ ہوئے۔ دفتر روانہ ہوتے وقت ان کے بچے گھر پر موجود تھے جنہیں مسلح افراد نے زدوکوب کیا۔ 15 سالہ علی رازدان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں  ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر سوار شہری کی نقد رقم اور موبائل فون لوٹ لیا جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج 22 دسمبر کو منظر عام پر آئی جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار شہری ڈاکوؤں سے بچنے کے لیے گاڑی کو عقبی سمت میں بھگاتا ہے لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نقدی  لے اڑے

Related Posts