بیوی کو قتل کرنے کی کوشش پر درخواستِ ضمانت مسترد، ملزم احاطۂ عدالت سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوی کو قتل کرنے کی کوشش پر ضمانت مسترد، ملزم احاطۂ عدالت سے گرفتار
بیوی کو قتل کرنے کی کوشش پر ضمانت مسترد، ملزم احاطۂ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (سیّد یاسین ہاشمی): عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو احاطۂ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ملزم عبدالجاوید کے خلاف بیوی کو قتل کرنے کی کوشش پر اقدامِ قتل مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ججز کے تین رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالجاوید نے اپنی بیوی کو زخمی نہیں کیا جس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر شوہر نے بیوی کو زخمی نہیں کیا تو اسے معلوم ہوگا زخمی کرنے والا کون ہے؟

معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کی بیوی کو گھر میں ہی زخمی کیا گیا اور آپ کو کچھ پتہ نہیں؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ وکیلِ صفائی نے دلیل دی کہ ملزم واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ ملزم عبدالجاوید کی بیوی نے خود اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا ہے اور بیوی خود کہہ رہی ہے کہ شوہر نے اسے زخمی کیا۔ درخواستِ ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے ملزم عبدالجاوید کی درخواستِ ضمانت نامنظور کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو احاطۂ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبرانِ الیکشن کمیشن کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کو چیلنج کردیا گیا۔

 کراچی رجسٹری میں درخواست گزار محمود اختر نقوی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے رولز میں تبدیلی کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ تقرری پارلیمنٹ کے دو تہائی اکثریتی طریقے سے کی جائے۔

مزید پڑھیں: ممبرانِ کمیشن تقرری کے رُولز میں تبدیلی سپریم کورٹ میں چیلنج

Related Posts