شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rawalakot operation: 4 terrorists killed, 2 officers martyred, 20 injured
FILE PHOTO

شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک آپریشن کے دوران چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ٓپریشن کے دوران ہماری فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے۔

ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

رواں سال جنوری میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں دہشت گرد حملوں میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 74 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 91 افراد جان سے گئے، جن میں 35 سیکورٹی اہلکار، 20 شہری اور 36 دہشت گرد شامل تھے۔ مزید 117 افراد زخمی ہوئے، جن میں 53 سیکورٹی اہلکار، 54 شہری اور 10 دہشت گرد شامل تھے۔

Related Posts