کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دینے کی غرض سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیوایم کو شراکت اقتدار کی پیشکش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا اور انہیں شراکت اقتدار کی پیشکش کرے گا۔
ذرائع نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہوچکی ہے ، جس کے تحت میئرز،چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:2019ء میں عوام کو مشکلات کا سامنا رہا،2020ء ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا، وزیراعظم