اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں اہم سیاسی معاملات اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی ۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بل کا مسودہ پیش کیا گیا جس کے بعد وفاقی کابینہ نےآرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی ، ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل مالی حالات کے باوجود حکومتی کوششوں سے معیشت کو استحکام ملا، عمران خان